1 اپریل 2014 - 08:17
کوئي بھی دشمن، ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا: وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جناب حسین دہقان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت، ایران کے دفاعی نظام کے مقابلے میں مکمل ناتواں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جناب حسین دہقان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت، ایران کے دفاعی نظام کے مقابلے میں مکمل ناتواں ہے۔ انھوں نے ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت، ایران کے دفاعی نظام کے مقابلے میں کچھ بھی کرنے کی صلاحیت و توانائی نہیں رکھتی۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی شعبے میں ایرانی قوم، اس وقت ایسی پوزیشن میں ہے کہ کوئي بھی دشمن، ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ملک کیلئے کوئی خطرہ نہیں مگر وہ ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ بریگیڈیر حسین دہقان نے کہا کہ علاقے میں اپنے مفادات کی بناء پر امریکہ، ایران کو پڑوسی ملکوں کیلئے خطرہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ ایران نے خلیج فارس کے علاقے کے کسی بھی ملک کو کبھی اپنے حملے کا نشانہ نہیں بنایا ہے تاہم ایران پر جب بھی کسی ملک نے کوئی حملہ کیا ہے تو ایرانی قوم نے اسے منھ توڑ جواب دیتے ہوئے ناکام بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت ایران، دفاعی صنعتوں کے لحاظ سے بہترین پوزیشن میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز